رات کی تاریکی میں ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا، بیرسٹر سیف
پشاو ر(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی پر قابو پانے کے دعوئوں کی نفی ہے۔اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ رات کی تاریکی میں ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی پر قابو پانے کے دعوئوں کی نفی ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کو مہنگا کر دیتا ہے، پٹرول مہنگا کرنے کا مطلب مہنگائی کا نیا طوفان برپا کرنا ہے۔