ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال 430 ارب روپے تک پہنچ گیا

ایف بی آر کو صرف فروری میں 85 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال ہوا، ذرائع
اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کا رواں مالی سال 26-2025کے پہلے 8 ماہ جولائی تا فروری کے دوران ریونیو شارٹ فال430 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگیا ہے اور صرف فروری میں ہی 85 ارب روپے کا ریونیوشارٹ فال ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کے بڑھتے ہوئے ریونیو شارٹ فال کے باعث وفاقی حکومت کی مالی صورت حال پر دبا میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ایف بی آر کو رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 430 ارب روپے کے نمایاں شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق فروری میں سپر ٹیکس کی وصولیوں اور غیر معمولی انفورسمنٹ اقدامات کے باوجود محصولات میں خاطر خواہ بہتری نہیں آسکی ہے