اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکج کے تحت شہر میں جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اعلی سطح کے وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی اور کراچی میں ترقیاتی کام میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی سربراہی چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ رکن قومی اسمبلی امین الحق اور جاوید حنیف بھی ملاقات میں شامل تھے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے تحفظات کو جائز قرار دیتے ہوئے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت کراچی ڈویلپمنٹ پیکج پر جلد از جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ذ