پاکستانیوں کا ڈیٹا فروخت کرنے کے دھندے میں 139 پلیٹ فارم ملوث نکلے

 موبائل ایپس، 17 ویب سائٹس اور 2 یوٹیوب چینلز کا پتہ لگا لیا گیا، 75 فیس بک، 10انسٹاگرام، 12 ٹیلی گرام اور 10 ٹک ٹاک اکائونٹس بھی شامل ہیں
پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ایک واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بھی بیچا جا رہا تھا، تفتیشی ٹیم کی سفارش پر پی ٹی اے نے تمام پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستانیوں کا ڈیٹا بیچنے کے دھندے میں 139 پلیٹ فارم ملوث نکلے جب کہ این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے تمام پلیٹ فارمز کی نشاندہی کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ڈیٹا فروخت میں ویب سائٹس، ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا اکانٹس ملوث ہیں، 18 موبائل ایپس، 17 ویب سائٹس اور 2 یوٹیوب چینلز کا پتا لگا لیا گیا، 75 فیس بک، 10انسٹاگرام، 12 ٹیلی گرام اور 10 ٹک ٹاک اکانٹس بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ایک واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بھی بیچا جا رہا تھا، تفتیشی ٹیم کی سفارش پر پی ٹی اے نے تمام پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مقدمات درج کرکے ذمہ داروں کی گرفتاریاں کی جائیں گی، گرفتار افراد سے حساس ڈیٹا حاصل کرنے کی تفتیش کی جائے گی۔