نواز شریف انتخابی حلقے کیلئے برا پیکیج تیار

 این اے 130 میں 6 ماہ کے دوران 3 مختلف پیکجز میں پارکوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا، گلیاں لش پش ہونگی
لاہور (خصوصی رپورٹ) صدر مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کے انتخابی حلقے کے لئے بڑا پیکیج تیار کر لیا گیا، حلقے کی گلیاں لش پش ہونگی، پارکوں کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔این اے 130 میں پارکوں کو اپ گریڈ کرنیکیلئے 3 مختلف پیکیج بنا دئیے گئے۔6 ماہ کے دوران تین مختلف پیکجز میں پارکوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔گروپ ون میں 3 کروڑ 82 لاکھ ،گروپ ٹو میں 3 کروڑ 96 لاکھ ،گروپ تھری میں 3 کروڑ 56 لاکھ روپے پارکوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ دوسری طرف پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کے خزانے سے گلیاں ایک بار پھر پکی اور ٹف ٹائلز لگیں گی۔صوبائی وزیر ہا ئوسنگ بلال یاسین ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کریں گے۔مکہ روڈ، شیش محل روڈ، شاہجہان روڈ کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔ریٹی گن روڈ، موہنی روڈ، بابا فرید روڈ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا کام کیا جائے گا۔ کچا راوی روڈ، کریم پارک اور ملحقہ آبادیوں کیلئے بھی ترقیاتی پلان تیار کر لیا گیا۔ مذکورہ سڑکوں کی مرمت و بحالی کے لئے 6 کروڑ 82 لاکھ 67 ہزار 955 روپے کا تخمینہ لگایا۔ کام 3 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے نے مشرقی زون کے نام پر این اے 130 میں ترقیاتی کاموں کا پیکیج بنا لیا،2 کروڑ 99 لاکھ 99 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا،کام 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔