انقرہ (آئی این پی )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی توہین پر سویڈن کے صحافی کو سزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترک عدالت نے سویڈن کے صحافی جوآکیم میڈن کو صدر رجب طیب ایردوان کی توہین کرنے کے الزام میں 11 ماہ کیلئے معطل ہونے کی سزا سنائی ہے، تاہم سویڈش صحافی ایک دوسرے سنگین الزام میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لئے جیل میں قید ہیں۔