’’اسیں مْردہ باد نئیں کہہ سکدے بْھل کے وی پاکستان نوں‘ ‘ سکھ گلوکارہ زارا گل

سکھ گلوکارہ کی جانب سے گائے گئے گانے میں پاکستان کے لئے مثبت جذبات کا اظہار کیا گیا ہے‘بھارتی حکومت نے گانے پر پابندی لگادی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے بغض میں مودی سرکار نے اپنے ہی ملک کی سکھ گلوکارہ زارا گِل کے پانچ سال قبل گائے گئے گانے پر پابندی عائد کر دی۔۔سکھ گلوکارہ کی جانب سے پاکستان کی محبت میں گایا گیا مذکورہ گانا بابا گرو ناننک اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر  تیار کیا گیا تھا جس پر اب مودی سرکار نے بین لگا دیا ہے۔مودی نے سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگا کر بھارت سے پاکستان کی محبت میں اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش کی مگر یہ گانا سوشل میڈیا پر پہلے سے بھی کئی گنا زیادہ مقبول ہوگیا۔سوشل میڈیا پر سکھ گلوکارہ کی جانب سے پاکستان کی محبت میں گائے گئے گانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔گانے کے بول کچھ یوں ہیں کہ ’اسیں مْردہ باد نئیں کہہ سکدے بْھل کے وی پاکستان نوں‘ جس کے معنی ہیں  ’ہم پاکستان کو بھول کر بھی مردہ باد نہیں کہہ سکتے‘۔                                                                                                                                           گلوکارہ نے اپنے اس گانے میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ جہاں گرو نانک نے زندگی بسر کی اْس خطے کو ہم کس طرح مردہ باد کہہ سکتے ہیں؟