پاکستان سے اونٹنی کے خشک دودھ کی چین کو برآمد شروع، خلیجی ممالک کی بھی دلچسپی

  اسلام آباد(آئی  این پی ) پاکستان کے اقتصادی سروے 2023-24 کے مطابق  ملک میں اونٹوں کی تعداد قریبا 12 لاکھ کے قریب ہے، جو  ایشیا میں اونٹوں کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والا ملک   ہے اور  پاکستان نے اونٹنی کے دودھ کا پاڈر باقاعدہ طور پر بیرونِ ملک برآمد کرنا شروع کر دیا ہے۔  میڈیارپورٹ کے  مطابق وزارتِ تحفظِ خوراک کا کہنا ہے کہ ایک نجی کمپنی (ای ایل سی بائیو ٹیکنالوجی لمیٹڈ)  نے دو چینی کمپنیوں کو اونٹنی کے دودھ کا پاڈر برآمد کرنا شروع کر دیا ہے جس میں حکومتِ پاکستان کا مکمل تعاون شامل ہے۔ پاکستان سے اونٹنی کے دودھ کے 22 ٹن  پاڈر کی دو شپمنٹس آئندہ دو سے تین دنوں میں چین پہنچ جائیں گی