آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع، اہداف کی تکمیل اور ریونیو شارٹ فال پر تشویش

 حکومت کیلئے پالیسی میں بڑی نرمی کے امکانات کم ہیں، تمام اہداف پر مکمل عملدرآمد کو شرط قرار دیا گیا 
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 1 ارب ڈالر کی قسط کے حصول کے لیے مذاکرات  شروع ہو گئے ۔ ان مذاکرات میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ پروگرام کے تحت طے شدہ اہداف کی تکمیل پر زور دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے وفاقی حکومت کے لیے پالیسی میں کسی بڑی نرمی کے امکانات کم ہیں، اور تمام اہداف پر مکمل عملدرآمد کو شرط قرار دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا مرحلہ تکنیکی اور دوسرا مرحلہ پالیسی سطح پر ہوگا، جس میں وزارت خزانہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مفصل مشاورت ہوگی۔ اس کے علاوہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا اور دیگر ریگولیٹری اداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔