چین کا ایران پر امریکی، اسرائیلی حملوں کے بعد فوری جنگ بندی کا مطالبہ

 مزید کشیدگی پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتی ہے‘ چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (آئی این پی) چین کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ بیان میں تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی میں اضافہ نہ کریں اور مذاکرات و مکالمے کی طرف واپس آئیں۔اتوار کو چین نے خطے میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کیں۔ اسرائیل میں قائم چینی سفارت خانے نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے یا ممکن ہو تو مصر جانے کے لیے طابا بارڈر کراسنگ استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ وزارت خارجہ نے ایران میں موجود چینی شہریوں کو بھی جلد از جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا اور زمینی راستوں کے طور پر آذربائیجان، آرمینیا، ترکی اور عراق کی نشاندہی کی