بیٹی، داماد اور نواسی کے علاوہ ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور فوج کے چیف آف سٹاف عبدالرحیم موسوی بھی شہید ہو گئے

 امریکہ اور اسرائیل کے حملے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید 
 ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کر دی، اجلاس کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا، وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سرانجام دے رہے تھے 
 ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کر دیا گیا، آیت اللّٰہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کے فقیہ مقرر کر دیا گیا، قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی
 ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے، درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے:اسرائیلی میڈیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے، ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر کیے گئے حملوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی شہید ہو گئے۔ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ان کے سیکیورٹی مشیر علی شامخانی اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سربراہ محمد پاکپور بھی نشانہ بنے۔ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سرانجام دے رہے تھے اور شہادت کے وقت اپنے دفتر میں تھے۔اس حملے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ ہفتے کی صبح کی اولین ساعتوں میں ہوا۔ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب گارڈز کے کمانڈر محمد پاکپور اور سپریم لیڈر کے مشیر اعلیٰ، علی شامخانی بھی شہید ہوگئے ہیں۔ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے۔ ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔علی رضا اعرافی کو ایرانی سپریم لیڈر کے فرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کا رکن مقرر کر دیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کے فقیہ مقرر کر دیا گیا، قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی۔تین رکنی کونسل میں ایرانی صدر پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے تک یہ کونسل رہبر کے فرائض انجام دے گی