حافظ آباد میں چالان کے بعد رکشہ ڈرائیور کا احتجاج، رکشے کو آگ لگا دی

حافظ آباد میں چالان کے بعد رکشہ ڈرائیور کا احتجاج، رکشے کو آگ لگا دی

حافظ آباد میں ٹریفک چالان پر رکشہ ڈرائیور کے احتجاج کے طور پر رکشے کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے پھاٹک کے قریب ٹریفک وارڈن کی جانب سے چالان کیے جانے پر رکشہ ڈرائیور مشتعل ہو گیا اور اس نے غصے میں آ کر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ آئے روز بھاری جرمانوں سے تنگ آ چکا تھا، جس کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا۔واقعے کے بعد کامران حمید (ڈی پی او حافظ آباد) نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا ہے اور واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔