نئے کنکشنز کی بلنگ اور میٹر چینج آرڈر فیڈنگ کا سخت حکم

مئی کے بلنگ سائیکل کے اختتام تک زیر التوا کیسز پر سخت کارروائی ہوگی 
لاہور (کرائم رپورٹر ) لیسکو نے بلنگ اہداف پورے نہ کرنے والوں کے لیے سخت وارننگ جاری ،لیسکو انتظامیہ کا نئے کنکشنز کی بلنگ اور میٹر چینج آرڈر فیڈنگ مکمل کرنے کا سخت حکم، غفلت برتنے والے افسران و ملازمین کو چارج شیٹ کرنے کی ہدایت، لیسکو انتظامیہ نے نیو کنکشنز اور ایم سی او فیڈنگ میں تاخیر کرنے کی شکایات کا نوٹس لے لیا، نیو کنکشنز کی فوری بلنگ اور تبدیل شدہ میٹرز کے ایم سی او فوری فیڈ نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا ،ماہ مئی کے بلنگ سائیکل کے اختتام تک زیر التوا کیسز پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی ، نئے کنکشنز کی بلنگ نہ کرنے کو سنگین بدانتظامی قرار دے دیا گیا ،چیف ایگزیکٹو لیسکو کی تمام ایکسینز اور ایس ڈی اوز کو مقررہ وقت میں بلنگ مکمل کرنے کی ہدایت، ایم سی او فیڈنگ میں تاخیر پر ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کو ذمہ دار افسران و ملازمین کی چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی اور بلنگ ماہ مئی 2026 کے اختتام پر زیر التوا کیسز کی رپورٹ طلب کی گئی ہے ،چیف پی آئی یو کو زیر التوا بلنگ اور ایم سی او ڈیٹا فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔