بالائی علاقوں میں آج سے 5 جون تک بارش کی پیشگوئی

شہریوں، سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 28، زیادہ سے زیادہ37 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ 
 لاہور،راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 2 جون سے5 جون کے دوران تیز ہواں، آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں، سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا ایک نیا سلسلہ آج و ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 05 جون تک برقرار رہے گا۔ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ڑالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28اور زیادہ سے زیادہ37 ڈگری سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 38فیصدریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 135فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس بیدیاں روڈ پر 56،سی ای آر پی 66،برکی روڈ135،عسکری ٹین33،ماڈل ٹان 50،ڈی ایچ اے فیز فائیو 50 اور علامہ اقبال ٹاون میں 56 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔