بالائی علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے کئی مقامات پر آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے،لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ جاری الرٹ میں کہا گیا کہ برفباری کے دوران پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن ٹریفک کی روانی متاثر کر سکتی ہے، پرانے اور کمزور ٹائروں کے ساتھ گاڑی کو پہاڑی علاقوں میں ہر گز نہ لے کر جائیں،پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے 3 فروری تک اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،یکم سے 3فروری کے دوران پنجاب، مری اور گلیات میں بھی بارش ہو سکتی ہے ۔