بینک افسر بن کر شہری کیساتھ5لاکھ کا فراڈ،گروہ گرفتار

 ملتان میں کارروائی ،ملزم پشاور، شورکوٹ، جھنگ اور فیصل آباد کے رہائشی 
 6 موبائل فون اور 8 بین الاقوامی سمز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر ) این سی سی آئی اے نے بینک افسر بن کر فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار کو کرلیا ، ملزموں نے فون کالز پرخود کو بینک نمائندہ ظاہر کر کے شہری کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے منتقل کئے تھے ، 5 ملزم موقع سے گرفتار کرلیے گئے ،زیر حراست افراد کا تعلق پشاور، شورکوٹ، جھنگ اور فیصل آباد سے ہے ،کارروائی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر ملتان میں کی گئی، ملز موں کے قبضے سے 6 موبائل فون اور 8 بین الاقوامی سمیں برآمد کی گئی ہیں ، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔