لاہورہائیکورٹ:غلط بیانی پر ایس ایس پی سی سی ڈی کی سرزنش

عدالت کے سامنے پولیس اہلکار پر رشوت کا الزام لگایا گیا ، اس پر کیا کارروائی کی ؟
 سیٹ پر بیٹھ کر خود کو فرعون سمجھتے ہو : جسٹس شہرام سرور، رپورٹ مسترد 
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے غلط بیانی کرنے پر ایس ایس پی سی سی ڈی کو سخت سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سیٹ پر بیٹھ کر خود کو فرعون سمجھتے ہو، اگر ایک لائن لکھ دی تو آپ کا کیریئر ختم ہو جائے گا۔جسٹس شہرام سرور چودھری نے بیرون ملک سے آئے شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے ایس ایس پی سی سی ڈی کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عدالت کے سامنے پولیس اہلکار پر رشوت کا الزام لگایا گیا ہے، اس پر کیا کارروائی کی گئی؟،عدالت نے ایس ایس پی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔