شانگلہ میں افسوسناک حادثہ، چھت تلے دب کر 6 بچے جاں بحق

شانگلہ میں افسوسناک حادثہ، چھت تلے دب کر 6 بچے جاں بحق

شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں ایک افسوسناک حادثے میں مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات ایک کچے مکان کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی بچی کو ملبے سے نکالا۔جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو چکا تھا، جبکہ متاثرہ خاندان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔