انمول عرف پنکی کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا، ویڈیو لنک پیشی کی درخواست دائر

کراچی (آئی این پی)منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جیل حکام نے درخواست کی کہ ملزمہ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں، لہذا آئندہ سماعت پر اسے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔جیل حکام نے کورٹ پولیس کا خط بھی عدالت میں پیش کر دیا