منشیات و اسلحہ برآمدگی کیسز: انمول عرف پنکی کو لازمی عدالت میں پیش کرنے کا حکم

کراچی(آئی این پی )کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے کیسز میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت جیل حکام نے انمول عرف پنکی اور شریک ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔عدالت نے انمول عرف پنکی اور دیگر کو 13 اکتوبر کی آئندہ سماعت پر لازمی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کہا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں حاضری لازمی ہے