کم عمر میں شادی کی روک تھام کا بل مسترد،مختلف شہروں میں جلسے ،29جون کو ہزار ہ ڈویژن میں اجتماع ہوگا:فضل الرحمن

شہباز شریف  خطر ے کی گھنٹی،احتجاج کا الٹی میٹم فضل الرحمن

 کچھ قانون سازیاں آئی ایم ایف،فیٹف کی بنیاد کی گئیں ،ہم ابھی بھی غلامی کے دور سے گزر رہے ہیں۔ا جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے ،پختونخوا کرپشن سکینڈل کی تحقیقات ہونی چاہیے،پیپلزپارٹی نیاحتجاج اپنا کرپشن کا ریکارڈ ٹوٹنے کے خلاف احتجاج کیا تھا، پریس کانفرنس 
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک سے اسلامی شناخت ختم کی جارہی ،کم عمرشادی کا بل مسترد کرتے ہیں، حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا کا کہنا تھاکہ پاکستان اسلام کے نام پربنا تھا، پاکستان کی اسلامی شناخت کوختم کیا جارہا ہے،کچھ قانون سازیاں آئی ایم ایف،فیٹف کی بنیاد کی گئیں ،ہم ابھی بھی غلامی کے دور سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، قرآن وسنت کیمنافی قانون سازی ہو رہی ہے ۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ آئینی ضمانت کے باوجود آئین کو پامال کیا جارہا ہے، اب18سال سے کم عمربچوں کی شادی کے قانون پر یو این قرار داد کا حوالہ دیا جا رہا ہے، پاکستان میں جائزنکاح کیلیے مشکلات پیدا کی جارہی ہے۔ فضل الرحمن نے کہا کہ ہم عوام میں شعوربیدارکریں گے، اس بل کیخلاف عملی اقدامات،مختلف شہروں میں جلسے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 29جون کوہزارہ ڈویڑن میں بہت بڑا اجتماع کریں گے، ان کا کہنا تھا ملکی آئین میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ قرآن اور سنت کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہوگی، پاکستان میں جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے اور آئین کو پامال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جارحیت کے امکانات موجود ہیں، نریندرمودی کی حماقت کی وجہ سے خطہ مشکل کا شکارہے، مسلح افواج پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنیدے گی، خیبرپختونخوا کرپشن سکینڈل کی عدالتی سطح پرتحقیقات ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نیاحتجاج کرپشن کیخلاف نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے اپنا کرپشن کا ریکارڈ ٹوٹنیکے خلاف احتجاج کیا تھا، افغانستان کیساتھ معاملات بہتراندازمیں آگے بڑھ رہیہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان ایک دوسرے کیلیے ناگزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت تک کرپشن ختم نہیں ہوسکتی جب تک کہ یہاں جے یو آئی کی حکومت نہ آجائے، ہم نے پہلے بھی ثابت کر کے دکھایا ہے اور اب ابھی ثابت کر کے دکھائیں گے کہ کرپشن کیسے ختم کی جاتی ہے،ہم پر الزام تراشیاں ہوئیں مگر ہمارے خلاف آج تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر نظریات، دیانت، امانت کی جنگ نہیں ہے، یہاں پر اتھارٹی کی جنگ ہے کہ میرے پاس اتھارٹی ہونی چاہیے، تو جتنا کمزور، کرپٹ اور اخلاقی طور پر گرا ہوا انسان ہوگا اسے لاکر عوام کے سروں پر بٹھایا جائے گا تاکہ اس کی کمزوریوں کو استعمال کرکے اسے اپنی اتھارٹی کے مطابق استعمال کرسکیں۔