مولانا فضل الرحمن کی کال پر مہنگائی کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاج

راولپنڈی (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی کال پر پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدامنی کے خلاف جمعہ کے روز راولپنڈی سمیت مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام راجہ بازار فوارہ چوک میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور مہنگائی مارچ کیا گیا دارالعلوم تعلیم القرآن سے فوارہ چوک تک کئے گئے مہنگائی مارچ کی قیادت حافظ ڈاکٹر ضیاء￿ الرحمن نے کی ‘ مقررین نے اپنے خطاب میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدامنی پر پنجاب حکومت اور مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عوامی مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا مقررین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اشرافیہ کی عیاشیوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی جبکہ غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے پٹرولیم مصنوعات پر ظالمانہ اور بلاجواز لیوی، نت نئے ٹیکسز، بلا جواز جرمانوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے