لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ایک انٹرویو کے دوران سوال کا ایسا جواب دیا جسے سن کر ساتھی اداکارہ ماہرہ خان حیران ہوگئیں۔ان دنوں اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ ماہرہ خان عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم لوو گرو کی تشہری مہم میں مصروف ہیں اور اس دوران میڈیا سے دلچسپ انداز میں گفتگو بھی کر رہے ہیں۔اسی دوران ا?ن اسکرین جوڑی سے سوال پوچھا گیا کہ انہیں محبت میں کیا تحفہ چاہیے؟ تو اداکارہ نے بتایا کہ مجھے محبت میں چھوٹی چھوٹی چیزیں پسند ہیں، میں بڑی چیزوں کی خواہش نہیں کرتی ہمیشہ چھوٹی چیزیں اہمیت رکھتی ہیں جیسے چوڑیاں۔یہی سوال جب ہمایوں سعید سے پوچھا گیا تو انہوں نے دلچسپ انداز میں جواب دے کر سب کو حیران کردیا۔اداکار نے کہا کہ مجھے بس اپنی بیوی سے اجازت چاہیے۔ یہ سن کر ماہرہ خان ششدر رہ گئی کہ ہمایوں کیا کہنا چاہ رہے۔ماہرہ خان کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوتا دیکھ، ہمایوں سعید نے اپنی بات کی وضاحت دے دی۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ مجھے میری اہلیہ کہیں کہ جاؤ جو کرنا ہے، کرلو، لوٹ کر تو میرے پاس ہی آؤ گے ناں، اور میں چلا جاؤں، اتنی آزادی تو ملنی چاہیے۔