واشنگٹن (آئی این پی )جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنے کیلئے پاکستان کا وفد نیویارک پہنچ گیا۔جہاں وفد مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور دیگر اہم عالمی شخصیات سے ملے گا۔اس کے علاوہ پاکستانی وفد سلامتی کونسل کے اراکین کوخطے کی صورتحال سے آگاہ کریگا، وفدغیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا۔وفد او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ دیگا، پاکستانی وفد کل 3جون کو واشنگٹن پہنچے گا اور 6 جون تک قیام کریگا۔واشنگٹن میں پاکستانی وفد کی امریکی حکام اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں ہوں گی۔