فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی کامیابی جشن مناتے 2 افراد دم گھنٹے سے ہلاک

 میکسیکوسٹی(سپورٹس ڈیسک  )فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی کامیابی کا جشن منانے کے دوران 2 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں میکسیکو کی فتح کا جشن اس وقت افسوسناک سانحے میں بدل گیا جب میکسیکو سٹی میں ہجوم کے دوران دم گھٹنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ خاتون اور 44 سالہ مرد شامل ہیں، جن کی موت ہجوم کے دبا اور آکسیجن کی کمی کے باعث ہوئی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکسیکو کی ٹیم نے ایکواڈور کو 2-0 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے رانڈ آف 16 میں جگہ بنائی، جس کے بعد لاکھوں شائقین جشن منانے کے لیے میکسیکو سٹی کی سڑکوں، خصوصا اینجل آف انڈیپنڈنس کے اطراف جمع ہوگئے تھے۔حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ بعض مقامی میڈیا رپورٹس میں ایک اور ہلاکت کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔