ساہیوال کے جعلی لا کالج مالک کیخلاف مقدمہ کا حکم

ٓصف کا کرپشن پر لائسنس معطل شہزاد ماجد کیخلاف درخواست خارج کردی 
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب بار کونسل اینٹی کرپشن کمیٹی نے مختلف شکایات پر وکلا کیخلاف کارروائی کی ہے۔پنجاب بار سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئر مین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل منیر بھٹی اور دیگر ممبران نے کرپشن ، جعلی مافیا اور سرکاری ملازمت کے باوجود وکالت کا لائسنس رکھنے کیخلاف مختلف عوامی شکایات سنتے ہوئے ساہیوال کے جعلی لا کالج مالک کیخلاف غلط طور پر رقم بٹورنے پر مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا جبکہ شہزاد ماجد ایڈووکیٹ کیخلاف شکایت ثابت نہ ہونے پر درخواست خارج کر دی گئی ، فرید خاں جعلی وکیل کو چودہ ہزار یوکے پائونڈ ہتھیانے پر نوٹس بھجوا دیا گیا ،رائو فضل الرحمن ایڈووکیٹ کو قومی ہیرو ریسلر اظہار الحق پر فائرنگ کرنے پر نوٹس دیا گیا ، ملک محمود کو خودکو وکیل کہلانے کی شکایت پر کارروائی کی گئی ، حبیب اللہ اور محمود متین کیخلاف جعلی وکیل کے الزام پرجبکہ اعجاز ایڈووکیٹ کو سرکاری نوکری پر طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے اورشاہد ایڈووکیٹ کا شکایت کنندہ سے صلح پر معاملہ ختم کر دیا گیا۔ اویس چغتائی ایڈووکیٹ کے مقدمہ میں محرم کے بعد کی تاریخ مقرر کی گئی۔ عثمان اعجاز ایڈووکیٹ کیخلاف ساڑھے تین کروڑ ہتھیانے کے الزام میں آخری موقع صفائی فراہم کیا گیا ، بلال بن ابوبکر کیخلاف درخواست بصیغہ واپسی خارج کر دی گئی ، آصف قریشی ایڈووکیٹ کا کرپشن پر لائسنس معطل کیاگیا۔