پنجاب اسمبلی 26ارکان ڈی سیٹ کر نے کیلئے کارروائی کا آغاز

 فیصلہ کی خلاف ورزی کرنا ریفرنس میں جواز بنایا جائیگا، عاشورہ کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا امکان 
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر معطل کیے گئے اپوزیشن کے 26ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا۔معطل 26 ارکان کی رکنیت ختم کرنے کیلئے سپیکر آفس کی وزارت قانون سے تفصیلی مشاورت جاری ہے۔ معطل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق معطل ارکان کی رکنیت پارلیمانی لیڈر کے فیصلہ کی خلاف ورزی کرنا ریفرنس میں جواز بنایا جائے گا۔سپیکر آفس نے اس سلسلہ میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے حمزہ شہباز کیخلاف دئیے جانے والے فیصلہ کی نظیر پر کام شروع کردیا۔سپیکر آفس سیریفرنس عاشورہ کے بعد بھجوائے جانے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کی سینئر قانون دانوں سے بھی مشاورت جاری ہے۔سپیکر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ پہلے ہی موجود ہے۔سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے حمزہ شہباز کیخلاف دئیے جانے والے فیصلہ کی نظیر کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں،قانونی چارہ جوئی کرینگے۔