حکومت کا دعویٰ ہے مہنگائی ختم ہوگئی لیکن حکومت مہنگائی نہیں غریب مار مہم پر کاربند ہے،مشیر خزانہ کے پی
پشاور( آئی این پی ) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو نیا مالی سال مبارک ہو، حکومت کی طرف سے ابتداء گیس اور پٹرول بم سے کر دی گئی، حکومت کا دعویٰ ہے مہنگائی ختم ہوگئی ہے لیکن حکومت مہنگائی نہیں غریب مار مہم پر کاربند ہے، ایف بی آر مالی سال 25-2024کے اصل اور نظر ثانی شدہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ایف بی آر کے ٹیکس شارٹ فال پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ 78سالہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عام حالات میں ایک ٹریلین روپے سے زائد کا شارٹ فال دیکھنے میں آیا، معیشت درست طریقے سے نہیں چل رہی۔انہوں نے کہا کہ دودھ اور دیگر ضروری اشیائے خورونوش پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔