2025 کے دوران گرمی اور سردی میں شہریوں کو یومیہ اوسطاً 15 گھنٹے پانی فراہم کیا گیا
لاہور (خصوصی رپورٹ)واسا لاہور کی سال 2025 کی مجموعی کارکردگی کو م ئوثر اور تسلی بخش قرار دے دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہا ئوسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر واسا لاہور کی خصوصی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی، جو ایم ڈی واسا غفران احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلی رپورٹ پر مبنی ہے۔اعلامیے کے مطابق واسا لاہور نے بلنگ اور مالی وصولیوں میں 100 فیصد ہدف حاصل کیا، جبکہ ادارے کا مالی نظم و نسق مستحکم رہا۔فزیکل کلیکشن ایفی شینسی 83 فیصد جبکہ فنانشل کلیکشن ایفی شینسی 100 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پانی کی فراہمی اور معیار میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، جہاں پانی کے 99 فیصد سے زائد نمونے معیار کے مطابق قرار پائے۔کیمیائی طور پر ناقص پانی کے نمونے صرف 0.412 فیصد جبکہ بایولوجیکل طور پر ناقص نمونے 0.448 فیصد ریکارڈ ہوئے۔گرمی اور سردی دونوں موسموں میں شہریوں کو یومیہ اوسطاً 15 گھنٹے پانی کی فراہمی جاری رہی۔واٹر سپلائی سے متعلق شکایات کا تناسب صرف 1.89 فیصد رہا، جن میں سے زیادہ تر شکایات 24 گھنٹوں کے اندر حل کی گئیں۔سیوریج سے متعلق شکایات کا تناسب 5 فیصد جبکہ ریونیو سے متعلق شکایات صرف 0.21 فیصد ریکارڈ کی گئیں۔