گل گھوٹو ویکسین کے اثرات جانچنے کیلئے ٹیسٹ کٹ تیار

کٹ کے خلاف اینٹی باڈیز کی موجودگی جانچنے کے لیے تیار کی گئی 
لاہور (کرائم رپورٹر )جانوروں میں پھیلنے والی خطرناک اور مہلک بیماری گلگھوٹوکے خلاف ایک بڑی سائنسی پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے سینئر سائنسٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور باجوہ نے گل گھوٹو ویکسین کے اثرات جانچنے کے لیے دنیا کی پہلی جدید ٹیسٹ کٹ تیار کر لی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر عامر غفور باجوہ کے مطابق یہ ٹیسٹ کٹ کے خلاف اینٹی باڈیز کی موجودگی جانچنے کے لیے تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے ویکسین لگوانے والے جانوروں میں مدافعتی قوت کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں نے اس ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی ہے، جبکہ یہ آئندہ دو سے تین ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ماہرین کے مطابق گل گھوٹوپاکستان میں مویشیوں، بالخصوص گائے اور بھینسوں میں پائی جانے والی ایک اینڈیمک اور انتہائی مہلک بیماری ہے، جو زیادہ تر مون سون اور مرطوب موسم میں شدت اختیار کر لیتی ہے