نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں نیا تاریخی ریکارڈ قائم

ہنڈرڈ انڈیکس 1338 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 175,392 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی(آئی این پی )  سال کے پہلے ہی روز پاکستان کی معیشت کیلئے حوصلہ افزا خبریں سامنے آ گئیں، جہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 1338 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 175,392 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی ایک اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔