ضلع بھر میں قائم 100 سے زائد غیر قانونی ٹرانسپورٹ، چنگچی اور تیز رفتار اڈے بند کردیے جائیں
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں پرائیویٹ ٹیکسیوں کو رجسٹرڈ کرنے، یکساں یونیفارم اور رنگ دینے، 100 سے زائد غیر قانونی ٹرانسپورٹ، چنگ چی اور تیز رفتار اڈوں کو فوری طور پر بند کرنے اور ان کے ذمہ دار ٹھیکے داروں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ پشاور میں ٹریفک اڑدہام پر قابو پانے اور شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمشنر پشاور ڈویڑن/ چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاض خان محسود کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔فیصلوں کے مطابق ضلع پشاور میں چلنے والی تمام پرائیویٹ ٹیکسیوں کی محکمہ ایکسائز کے ساتھ رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے