پاکستان ریلویز نے مالی سال 2025 میں ریکارڈ آمدن حاصل کر لی

ہڑتال کے باوجود نومبر اور دسمبر میں 3 ارب سے زائد ریونیو جمع ہوا، حنیف عباسی 
لاہور(آن لائن) پاکستان ریلویز نے مالی سال 2025 میں فریٹ سیکٹر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ آمدن حاصل کر لی ہے۔ پاکستان ریلویز کے ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری رپورٹ کے مطابق فریٹ سیکٹر نے صرف چھ ماہ میں 17 ارب روپے آمدن حاصل کی، اور ہڑتال کے باوجود نومبر اور دسمبر میں مسلسل 3 ارب روپے سے زائد ریونیو جمع کیا گیا۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک صرف فریٹ سیکٹر سے 38 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے۔وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ 2026 میں پاکستان ریلویز پہلی بار ایک کھرب روپے آمدن والا ادارہ بن جائے گا