ملک کو معاشی استحکام حاصل ہوا، درست پالیسیوں کے باعث معاشی اصلاحات ممکن ہوئیں
فیلڈ مارشل کی جرات، حکمتِ عملی اور مضبوط عزم نے ملکی سلامتی کو یقینی بنایا:سنیئر صوبائی وزیر کا بیان
لاہور(خصوصی رپورٹر ) سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2025 پاکستان کی تاریخ میں بے مثال اور یادگار کامیابیوں کا سال ثابت ہوا جبکہ 2026 ملک کیلئے مزید ترقی، خوشحالی اور کامیابیوں کی نوید لے کر آئے گا۔سال نو کے موقع پر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے نئی بلندیوں کو چھوا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی استحکام حاصل ہوا، درست پالیسیوں کے باعث معاشی اصلاحات ممکن ہوئیں اور عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد بحال ہوا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت نے مشکل چیلنجز کے باوجود عملی ترقی کو ممکن بنایا اور اللہ تعالی نے پاکستان کو تاریخی کامیابیاں عطا فرمائیں، معرکہ حق میں پاکستان کی عظیم فتح وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کا نتیجہ ہے