ریٹائرہونے والے ڈی ایس پیز کے اعزاز میں تقریب

لاہور(کرائم رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے16 ڈی ایس پیز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پیز نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے محکمہ پولیس کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر ریٹائرڈ ڈی ایس پیز کا شکریہ ادا کیا۔ریٹائرڈ ڈی ایس پیز میں منور احمد،خالد قریشی، ندیم بٹ، وقار الحق، جواد انور، جاوید اقبال، غلام عباس، غضنفر عباس،فیاض احسان، اللہ نواز، محمد اسلم، محمد اکبر، مسعود مظہر، عقیل عباس، طاہر سکندر اورسعید احمد شامل تھے۔ آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ پولیس افسران کے تجربات اور خدمات سے استفادہ کے لئے آٹومیٹڈ سسٹم تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ریٹائرڈ افسران نے محکمہ کی جانب سے ہونے والی عزت افزائی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ عبدالکریم، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی فنانس اور اے آئی جی ویلفیئر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔