لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ 300روپے کردی گئی

 لاہور(سپیشل رپورٹر )سال نو کے پہلے ہی روز لاہور چڑیا گھر میں عام شہری کی انٹری مشکل ہو گئی،ٹھیکیدار نے انٹری ٹکٹ 100روپے کے بجائے 300روپے کردی۔ شہریوں سے 100روپے انٹری کیساتھ 200روپے سانپ گھر کی ٹکٹ وصول کی جارہی ہے،شہریوں کی بڑی تعداد مایوس ہو کر واپس جانے لگی۔شہری نے کہاکہ کسی کی مرضی ہے وہ سانپ ہائوس دیکھے یہ نہ دیکھے، زبردستی ٹکٹ لینا زیادتی ہے۔ان کاکہناتھا کہ انٹری ٹکٹ کے علاوہ دیگر سہولتوں کی زبردستی ٹکٹ لینا زیادتی ہے۔ یاد رہے کہ چڑیا گھر کا ٹھیکہ 50کروڑ روپے میں نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔