ہمیں چھیڑا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنر سندھ کا انتباہ

ہمیں چھیڑا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنر سندھ کا انتباہ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو اشتعال دلایا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو انتہا پسند ہندو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت یا دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر کسی پاکستانی شہری کو بھارتی ایجنٹس کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے کسی بھی حصے میں اگر معصوم شہریوں کا خون بہایا گیا تو قوم خاموش نہیں رہے گی۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کراچی کے غیور جوان بھی ملک کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائیں گے اور دشمن کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔