چین، سکول کے بچوں کی آواز سن کر 8 سالہ لڑکا کوما سے باہر آگیا

بیجنگ(آئی این پی )چین میں 8 سال کا لڑکا اپنے سکول کے بچوں کی آواز سن کر 55 دنوں کے بعد کومہ سے باہر آگیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق وسطی چین میں 8 سالہ کا بچہ جس نے کوما میں 55 دن گزارے تھے جب اسے ہم جماعتوں کی ویڈیوز دکھائی گئیں تو وہ آواز سن کر ہوش میں آگیا، صوبہ ہنان کے یویانگ سے تعلق رکھنے والا بچہ لیو چکسی گزشتہ سال نومبر میں ایک کار حادثے کے بعد کوما میں چلا گیا تھا، حادثے میں ان کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا اور پھیپھڑوں پر چوٹیں آئیں۔ڈاکٹروں نے گھر والوں کو بتایا کہ اس کے بیدار ہونے کے امکانات بہت کم تھے لیکن اس کی ماں نے ہار ماننے سے انکار کر دیا اور اسے علاج کی تلاش میں متعدد ہسپتالوں میں لے گئی، مانوس آوازیں یا پسندیدہ موسیقی دماغ کے مخصوص حصوں کو متحرک کر سکتی ہے اور ممکنہ طور پر اسے بیدار کر سکتی ہے۔اس کی ماں نے سکول کی بیدار موسیقی اور صبح کی ورزش کی دھنیں اکٹھی کیں، انہیں ہر روز لیو کیلئے بجاتی تھیں