پاکستان ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی واچ لسٹ سے باہر آگیا

 پاکستان اب کسی اضافی نگرانی کے تحت نہیں رہا، ممکنہ پابندیوں سے متعلق قیاس آرائیاں بھی ختم 
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان   کئی ماہ  غیر یقینی صورتحال کے بعد بالآخر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا ) کی واچ لسٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے  مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (اے ڈی او پی)  کے خلاف تعمیل کا عمل بند کردیا گیا ہے کیونکہ تمام زیر التوا اصلاحی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔واڈا کی جانب سے مزید تصدیق کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ پاکستان اب کسی اضافی نگرانی کے تحت نہیں رہا، جس سے ممکنہ پابندیوں سے متعلق قیاس آرائیاں بھی ختم ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق  یہ پیش رفت اے ڈی او پی کے عملے کی انتھک کوششوں اور پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی)  کی  رہنمائی کا نتیجہ ہے۔