عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچ گئے

دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد میں اہم پیش رفت متوقع،عالمی بینک 2035 تک 20 ارب ڈالر فراہم کرے گا
اسلام آباد(آن لائن)عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچ گئے، عالمی بینک کے صدر چار فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے، عالمی بینک کے صدر اعلی سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے صدر کے دورہ پاکستان میں معاشی اصلاحات، بھارت کے ساتھ جاری آبی تنازع پر بات چیت متوقع ہے،اجے بنگا کی وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خزانہ، توانائی، اقتصادی امور حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق اجے بنگا کو معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات سے آگاہ کیا جائے گا، عالمی بینک کے ساتھ دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد میں اہم پیش رفت متوقع ہے،عالمی بینک اس فریم ورک کے تحت 2035 تک پاکستان کو بیس ارب ڈالر فراہم کرے گا۔