4789 سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے نتائج جاری

60 فیصد سکول نوجوانوں کو الاٹ ،3406 ماسٹر ہولڈرز کی درخواستیں
لاہور( )دوسرے فیز میں 4789 سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے نتائج جاری کردئیے گئے۔60 فیصد سکول انفرادی طور پر نوجوانوں کو الاٹ کئے گئے ۔ماسٹر ڈگری ہولڈرز کی جانب سے 3406 ،ایم ایڈ اور بی ایڈ 1883 ،ایم ایس سی اور ایم فل نوجوانوں کی طرف سے 1126 درخواستیں جمع کر ائی گئیں۔پی ایچ ڈی نوجوانوں کی جانب سے 111 درخواستیں جمع ہوئی تھیں۔درخواست دہندہ اپنا رزلٹ پیف کی ویب سائٹ پر آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکولوں کو فیز ٹو میں ٹھیکے پر دینے کی کامیابی کے بعد فیز 3 کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔