اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکز کے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 ماہ بعد ہو گا جس میں بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے۔