بلوچستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4مبینہ دہشتگرد ہلاک

انٹیلی جنس کی بنیادپر ڈھاڈر نغاری میں دہشتگردٹھکانوں کیخلاف کارروائی 
کئی دہشتگردزخمی ہوئے، آپریشن کے درمیان متعدد کیمپ تباہ کردئیے
ڈیرہ مراد جمالی(خصوصی رپورٹ) بلوچستان کے شہر کھچی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران4مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد کیمپ کو تباہ کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ کھچی کے علاقے ڈھاڈر نغاری میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی رپورٹ پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران 4دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد کیمپ تباہ کردئیے۔