عملے اور سائلین کو عدالت جانے سے روکدیا،کل سے پولیس اہلکاروں کا داخلہ بند
ذیشان کو پولیس نے مارا ،حکومت نے بندے مار پروگرام شروع کررکھا:ذبیح اللہ
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب بار کونسل نیوہاڑی میں وکیل کو قتل کرنیوالے ملزموں کی گرفتاری تک پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا، سیشن کورٹ کے داخلی اور خارجی دروازوں کو مکمل بند کردیا گیا،وکلاء نے عدالتی عملیا ورسائلین کو احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا۔وائس چیئر مین پنجاب بارکونسل محمد اشفاق کہوٹ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اگر وہاڑی واقعہ کے ملزم گرفتار نہیں ہوتے تو کل تین دسمبرسے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں پولیس اہلکاروں کا داخلہ بند ہوگا۔چیئر مین ایگزیکٹو پنجاب بار کونسل ذبیح اللہ ناگرہ نیکہا کہ وہاڑی میں ذیشان وکیل کو پولیس نے قتل کیا اور جھنگ میں سابق صدر بار پر قاتلانہ حملہ ہوا،ملزموں کی گرفتاری تک ہڑتال رہے گی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی پی او وہاڑی کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے ، پنجاب حکومت نے بندے مار پروگرام شروع کررکھا ہے، عدلیہ سے کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں معاشرہ پولیس کے حوالے کررکھا ہے جبکہ پنجاب پولیس امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔