ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر رہیں‘اگر کسی اور نام کا قرعہ نکلتا ہے تو وہ پھر سیاسی نہیں نکل سکتا ، ان کے نام پر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا
اگر اب بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش ہے توصدر اور وزیراعظم کے پاس جائیں‘آصف زرداری کے پاس ہر مسئلے کی چابی ہے:سینیٹر کی میڈیا سے گفتگو
بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وفاق کے پاس ہمارے 3 ہزار ارب سے زیادہ ہیں، صوبے کیساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے:وزیراعلی
اسلام آباد‘پشاور(آئی این پی)سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے، ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں۔ سینیٹر فیصل واڈا کا پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ 26 نومبر کی اپ تڑی لگائیں گے تو پھینٹا لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نبھائے،اگر خیبر پختونخوا کا وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا تو گورنر راج کا آپشن ہونا نہیں ہے بلکہ ہو جائے گا۔سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ فصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں ،اگر کسی اور نام کا قرعہ نکلتا ہے تو وہ پھر سیاسی نہیں نکل سکتا ، ان کے نام پر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر اب بھی اسے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکر مارتے رہیں دیوار کو کچھ نہیں ہونا اور دیوار سے کچھ نہیں ملنا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ اپ سیاسی طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے پاس جائیں، آرمی چیف بس یہ تھے آرمی چیف موجود ہیں کمانڈ ان کے پاس ہے، یہ ایک نوٹیفکیشن ہے آج نہیں تو کل، کل نہیں تو پرسوں ہو جائے گا، سی ڈی ایف کا تعلق سیاست سے نہیں ہے۔دریں اثناء وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، ہم نہیں ڈرتے۔پشاور میںصحافیوں سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں، ہمارے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے