سنگل یوز پلاسٹک کیخلاف 10 دسمبر سے کریک ڈائون

لاہور(کرائم  رپورٹر)سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز10دسمبرسے ہوگا، ای پی اے پنجاب نے سنگل یوز پلاسٹک کے قوانین میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 10 دسمبر سے شروع ہونے والے کریک ڈائون میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال، تیاری، خرید و فروخت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانے کئے جائیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں جگہ سیل اور مواد ضبط بھی کیا جائے گا۔