صحافی شاکر اعوان بازیاب ہونے کے بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (یواین پی) لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی کورٹ رپورٹر شاکر اعوان بازیاب ہونے کے بعد گھر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صحافی شاکر اعوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں، اس حوالے سے شاکر اعوان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے، انہوں نے اپنے اغواء کے خلاف آواز اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسی حوالے سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شاکر محمود اعوان کو بہترین حکمت عملی اور لوگوں کے دباؤ کی وجہ سے رہائی ممکن ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے آئی جی پنجاب کو طلب کرنا، سیف سٹی کے کیمروں کے ریکارڈ کی طلبی کی وجہ سے رہائی ممکن ہو سکی، اس سلسلے میں شاکر کے بھائی سے تفصیلی بات ہوئی ہے وہ خیریت سے ہے، تمام تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔