ساہیوال کے نواح ایل 61پانچ میں رمضان اوررانی کو اینٹوں سوٹوں سے ماراگیا2بچے طیب اور احمد لاعلم سوتے رہے
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیول کے نواحی گاو ں میں میاں بیوی سوتے میں میں اینٹیں اور سوٹے مار کر قتل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاو?ں ایل 61پانچ کے رہائشی میاں بیوی محمدرمضان اور جٹی رانی کو رات کے وقت کمرے میں سوتے ہوئے نامعلوم ملزموں نے اینٹیں اور سوٹے مار مار کر قتل کردیا۔ واردات کا صبح کے وقت پتہ چلا تو ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمن اور دیگر متعلقہ پولیس افسر موقع پر پہنچے۔ تھانہ یوسف والا پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ ڈی پی او نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جائے واردات کمرے سے چند فٹ کے فاصلے پر محمدرمضان کے 2بچے طیب اور احمدقتل کی واردات سے لاعلم سوتے رہے جنہوں نے صبح کے وقت انہیں مردہ حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔