چھٹیوں کے پیسے نہیں ملیں گے،چھٹی سہولت ہے استحقاق نہیں:محکمہ صحت پنجاب
ہسپتالوں میں 67 فیصد کلینیکل فیکلٹی، 50 فیصد سائنسز فیکلٹی کا ڈیوٹی پر حاضر رہنالازم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف کرادی گئی، تین ہفتے کی چھٹیاں ملیں گی، چھٹیوں کے پیسے نہیں دیئے جائیں گے۔پنجاب حکومت نے طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف کروادی، طبی عملے کو گرمی کی چھٹیاں صرف 3 ہفتے کیلئے ہوں گی، طبی عملے کو رخصت کے پیسے نہیں دیئے جائیں گے۔محکمہ صحت پنجاب کا مئوقف ہے کہ طبی عملے کیلئے چھٹی سہولت ہے استحقاق نہیں، محکمہ صحت پنجاب نے چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ہسپتالوں میں 67 فیصد کلینیکل فیکلٹی، 50 فیصد سائنسز فیکلٹی کا ڈیوٹی پر حاضر رہنا لازم ہے، ہر طبی ادارے میں لیو مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،کمیٹی ہر سال 30 اپریل سے قبل سالانہ چھٹیوں کا لیو روسٹر جمع کروانے کی پابند ہوگی۔