ٹیرف سے لکڑی، سٹیل، ایلومینیم، اور گاڑیوں کے شعبے شدید متاثر ہوں گے: مارک کارنی
اوٹاوا(آئی این پی)امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے پر کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے امریکی فیصلیسیلکڑی، اسٹیل، ایلومینیم، اور گاڑیوں کے شعبے شدید متاثر ہونگے،امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات پر مذاکرات جاری رکھیں گے،حکومت ان چیزوں پر توجہ دے گی جن پر ہمارا کنٹرول ہے۔